ریاست جموں وکشمیر میں حکومت سازی کے معاملہ کو لیکر تعطل برقرار ہے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کے روز یہ کہتے ہوئے گیند پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے پالے میں ڈالی کہ ’حتمی فیصلہ پی ڈی پی کو ہی لینا ہے‘۔
اگرچہ پی ڈی پی کے ترجمان محبوب بیگ نے کل کہا کہ پارٹی کا
بی جے پی سے اتحاد قائم رہے گا اور حکومت 13 جنوری کے بعد کبھی بھی تشکیل دی جائے گی تاہم رپورٹوں کے مطابق پی ڈی پی نے بعد ازاں محبوب بیگ کے بیان کو اُن کی ذاتی رائے قرار دے دیا ۔
اس دوران بی جے پی نے کہا کہ اسے ابھی تک ریاست میں حکومت سازی کے معاملے پر پی ڈی پی کی جانب سے کوئی حتمی جواب موصول نہیں ہوا ہے